پاکستان
پنجاب میں سکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی ، مجوزہ تاریخ سامنے آگئی

لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے مجوزہ تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ سکولوں میں یکم جون سے 9 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔
سیکریٹری سکولز کے مطابق اگر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تو چھٹیاں ایک ہفتہ پہلے بھی دی جا سکتی ہیں۔ تاحال باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔دیگر صوبے بھی موسم گرما کی تعطیلات کے لیے فیصلوں پر غور کر رہے ہیں، حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔