لیہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام اپنی چھت اپنا گھر کے تحت ضلع لیہ میں 439 مکان تعمیر

لیہ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام اپنی چھت اپنا گھر کے تحت ضلع لیہ میں 439 مکان تعمیر ہوں گے۔

اب تک ضلع میں اس پروگرام کے تحت 15 گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ یہ بات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت زیر تعمیر گھروں کے معائنہ کے موقع پر بتائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار، اے ڈی سی آر شاہد ملک اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری نے زیر تعمیر گھروں کا معائنہ کیا اور ان کے مالکان سے بھی گفتگو کی۔ کمشنر ڈیرہ اشفاق احمد چوہدری نے کہا حکومت پنجاب وزیراعلی مریم نواز کی زیرقیادت عوام کی حقیقی فلاح وبہبود کے اقداما ت اُٹھارہی ہے ۔اپنی چھت اپنا گھر ہرانسان کا خواب ہوتا ہے جسے وزیراعلی پنجاب عملی جامع پہنا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم سے عوام مستفیدہونے کے لیے آن لائن درخواستیں گزاریں اس سلسلہ میں میرٹ اور شفافیت کو بنیادی معیار بنایاگیا ہے منتخب ہونے والے خوش قسمت افراد اپنے ذاتی گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔دریں اثناءکمشنر ڈی جی خان ڈویژن اشفاق احمدچوہدری نے وزیراعلی ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کی مختلف سڑکوں پرصفائی کے جائزہ کے لیے دورہ کیااور بیوٹی فیکیشن آف لیہ کے تحت مرکزی شاہراہوںکے چوراہوں پرلگائے گئے ماڈلز کابھی معائنہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button