پاکستان
ڈیجیٹل مارکیٹس سے متعلق قانون سازی وقت کا تقاضا : چیئرمین کمپٹیشن کمیشن

اسلام آباد:کمپٹیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کمیشن ڈیجیٹل مارکیٹس سے متعلق بل کا مسودہ تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، یہ قانون سازی وقت کا تقاضا ہے۔۔۔
یہ بات انہوں نے جاپان کی کنزیومر افیئر ایجنسی کی کمشنر یوتاکا آرائی سے ملاقات کے دوران کہی۔ کمشنر یوتاکا آرائی نے کہا جاپانی حکومت بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی تیاری میں مصروف ہے، انہوں نے جاپان کے ای کامرس سیکٹر کیلئے حکومتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔