بین الاقوامیپاکستانتجارت

بھارت نے پاکستان کے راستے افغان برآمدات پر پابندی عائد کر دی، خطے میں اقتصادی کشیدگی بڑھ گئی

اسلام آباد : بھارت نے پاکستان سے براہ راست یا بالواسطہ تمام درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کی بین الاقوامی تجارت بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بھارتی وزارت تجارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی خارجہ تجارتی پالیسی (FTP) میں شامل ضابطے کے تحت پاکستان کے راستے آنے والے ہر قسم کے مال کی درآمد یا ٹرانزٹ پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس فیصلے کا سب سے بڑا اثر افغان برآمدات پر پڑے گا، جو بڑی حد تک پاکستان کے زمینی راستے سے بھارت تک پہنچتی تھیں۔ اب بھارتی بندرگاہیں کسی بھی پاکستانی جھنڈے والے جہاز کو رسائی نہیں دیں گی، جس سے پورا جنوبی ایشیائی تجارتی نظام دباؤ کا شکار ہو جائے گا۔بھارت نے اس فیصلے کو قومی سلامتی سے جوڑتے ہوئے اسے دفاعی اقدام قرار دیا ہے، تاہم ناقدین اسے اقتصادی محاذ پر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش سمجھ رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھی جوابی طور پر بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت معطل کر دی گئی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق اس کشیدگی سے دونوں ممالک کی فارماسوٹیکل، زراعت اور ٹیکسٹائل صنعتیں متاثر ہوں گی، جب کہ افغانستان کے لیے یہ فیصلہ تجارتی مشکلات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button