بین الاقوامی
ایران کے شہر شیراز میں کریمنل کورٹ کا جج قتل

ایران کے شہر شیراز میں کریمنل کورٹ کے جج کو قتل کردیا گیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریمنل کورٹ کے جج احسان باقری کو چاقو کے وار سے قتل کیا گیا،احسان باقری شیراز کے کریمنل جسٹس برانچ کے سربراہ تھے۔پولیس نے لاش کو تحویل لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔