کھیل

پی ایس ایل؛ زلمی کیخلاف گلیڈی ایٹرز کی جارحانہ بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کیخلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 115 رنز بنالیے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پہلی وکٹ کیلئے فن ایلن اور سعود شکیل نے 90 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم ایلن 53 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان سعود شکیل 46 اور حسن نواز 13 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پشاور زلمی کی جانب سے واحد وکٹ سفیان مقیم نے حاصل کی۔پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیں اور فاتحانہ آغاز کریں۔اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں فتح کی کوشش کریں گے، اسکواڈ مضبوط ہے بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button