پاکستانٹیکنالوجی

پاکستان کا 120 کلومیٹر تک مار کرنے والے "فتح” میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے "فتح” میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو 120 کلومیٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح میزائل "ایکس انڈس” مشق کے دوران فائر کیا گیا، جس کا مقصد پاک فوج کی جنگی تیاری اور تکنیکی صلاحیتوں کا عملی جائزہ لینا تھا۔ تجربے کے موقع پر پاکستان آرمی اور اسٹریٹیجک اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز موجود تھے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے میزائل کی کامیاب آزمائش پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاک فوج کسی بھی بیرونی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے 450 کلومیٹر رینج والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ یہ میزائل تجربے ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے اور دشمن کو مؤثر انداز میں روکنے کی صلاحیت کا عملی ثبوت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button