بین الاقوامی

بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے 6500 سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت کے ساڑھے 6 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے۔

بھارتی سکھ یاتری 10 سے 19 اپریل تک پاکستان میں ہونے والی بیساکھی میلے کی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ گوردوارہ پنجہ صاحب، گوردوارہ ننکانہ صاحب اوردیگر مقدس مقامات کی یاترا دورے میں شامل ہے۔پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کہتے بڑی تعداد میں ویزوں کا اجرا لوگوں ثقافتوں اورمذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کی پالیسی کا مظہر ہے۔ پاکستان مقدس اور مذہبی مقامات کے دوروں میں سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button