بین الاقوامی

پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کی خواہش ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سعودی امریکن سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائیں، اور اگر ایسا ہو جائے تو یہ بہت اچھا ہوگا۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک اس معاہدے پر قائم رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ایک تاریخی قدم تھا، کیونکہ دونوں ممالک کی لڑائی میں لاکھوں لوگ مارے جا سکتے تھے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاک بھارت تنازع کو ختم کرنا بہت مشکل تھا، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بڑھتی جا رہی تھی، لیکن مارکو روبیو نے جنگ بندی میں بہترین کام کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی قیادتوں کو ذہین اور مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسائل حل کرنے کی طرف قدم بڑھایا۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے جھگڑوں کو چھوڑ کر تجارت پر توجہ دیں اور نیوکلیئر میزائلوں کے بجائے اقتصادی تعلقات پر غور کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button