بین الاقوامی

پاکستان کی حمایت پر بھارت کا ردعمل، ترکی سے تجارتی و تعلیمی تعلقات معطل

نئی دلی:بھارت نے ترکیے سے تجارتی و تعلیمی روابط معطل کردیے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ترکیے سے تجارتی و تعلیمی روابط معطل کرد یے گئے ہیں ، یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران ترکیے کی پاکستان کی غیرمشروط حمایت کے تناظر میں کیا۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جو ممالک بھارت کی خودمختاری پر سوال اٹھاتے ہیں ان سے روابط پر نظرثانی ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔اس سے قبل بھارتی ائیرپورٹس پر کام کرنے والی ترک کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کردی گئی تھی۔

اس کے علاوہ بھارت میں ترکیہ کے سیب کے بائیکاٹ کی مہم بھی چلا ئی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پونے کے تاجر یہ مہم تیزی سے چلا رہے ہیں اور تاجروں کی جانب سے ترکیہ کے سیب کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہاہے۔واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں ترکیہ نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی تھی جو بھارتیوں کو بالکل پسند نہ آئی اور وہ سیخ پا ہوگیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیےاورپاکستان کےدرمیان جو بھائی چارہ ہے وہ بہت کم اقوام کو نصیب ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button