پاکستان

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

پشاور میں ماہِ رمضان المبارک 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری 2024 (بروز جمعۃ المبارک) کو منعقد ہوگا۔

یہ اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔

زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی اپنے اپنے مقامات پر اجلاس منعقد کریں گی۔ اسلام آباد زونل کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور میں ہوگا۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

یہ اجلاس ہر سال رمضان المبارک کے آغاز سے پہلے منعقد کیا جاتا ہے تاکہ چاند کی رویت کی تصدیق کی جا سکے اور ماہِ صیام کا آغاز متعین کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button