بین الاقوامی

بنگلا دیش میں کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی، نئے ڈیزائن جاری

ڈھاکہ: بنگلا دیش نے اپنی کرنسی کا نیا ڈیزائن جاری کر دیا ہے، جس میں اب ملک کے بانی اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کی تصویر شامل نہیں ہوگی۔ نئے نوٹوں پر قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات کی تصاویر دی گئی ہیں۔

بنگلا دیشی بینک کے ترجمان کے مطابق 20، 50 اور 1000 ٹکا کے نوٹ نئے ڈیزائن میں جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ دیگر مالیت کے نوٹ مرحلہ وار متعارف کروائے جائیں گے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پرانے نوٹ اور سکے بدستور گردش میں رہیں گے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بنگلا دیش میں کرنسی کے ڈیزائن کو بدلا گیا ہو۔ آزادی کے بعد پہلے نوٹوں پر ملک کا نقشہ ہوتا تھا، بعد ازاں شیخ مجیب الرحمان کی حکومت میں ان کی تصاویر نوٹوں پر شامل کی گئیں۔ جب دیگر جماعتیں جیسے بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اقتدار میں آئیں، تو انہوں نے نوٹوں پر تاریخی مقامات کی تصاویر کو ترجیح دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو بنگلا دیش میں پرتشدد مظاہروں کے بعد، جن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے، وزیراعظم شیخ حسینہ استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ گئی تھیں اور اطلاعات کے مطابق بھارت چلی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button