تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1,21,000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس سے بھی آگے نکل گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، اور ابتدائی وقت میں ہی انڈیکس میں 630 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے بعد انڈیکس 1,21,081 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا، جو کہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔یاد رہے کہ منگل کے روز بھی مارکیٹ میں مسلسل مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 282 روپے پر آ گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button