پاکستان
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن مقامی اداروں کو موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر بھارتی پراکسیوں کی موجودگی والے علاقوں میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ علاقے میں باقی ماندہ بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ٹیگز: