پاکستان

بچوں کی سلامتی کویقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بچوں کی حفاظت اور ان کے حقوق کا تحفظ پوری معاشرتی ذمہ داری ہے۔ جارحیت کے شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ان بچوں کے دکھ، نفسیاتی مسائل اور مشکلات کو سمجھنے کا دن ہے، جو دنیا بھر میں تشدد اور تنازعات کا شکار ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمیں ایسا ماحول مہیا کرنا ہوگا جہاں بچے خوف اور تشدد سے پاک فضا میں محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کو عالمی بے حسی کا نوحہ قرار دیا اور کہا کہ کشمیر میں بھی معصوم بچوں کی سسکیاں دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بچے صرف جنگی حالات میں نہیں، بلکہ امن کے دنوں میں بھی ظلم کا شکار ہوتے ہیں، جن کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے پہلی بار بچوں کے تحفظ کے لیے چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دی ہے، اور اب وقت ہے کہ سب مل کر بچوں کا حال اور مستقبل محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button