بین الاقوامی

امریکہ کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ، ایرانی صدر کا دو ٹوک مؤقف

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کی دھمکیوں کے جواب میں واضح کر دیا ہے کہ ایران کسی دباؤ میں آ کر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

صدر نے کہا کہ کوئی بھی آزاد ملک یا شخص ظلم کے آگے نہیں جھکتا، اور ایران بھی اپنے جوہری پروگرام یا اصولی مؤقف پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن جتنا مرضی دباؤ ڈال لے، ایران اپنے فیصلے خود کرے گا۔

یاد رہے امریکہ نے حال ہی میں ایران کو ایک بار پھر وارننگ دی ہے کہ وہ معاہدے پر راضی ہو یا نتائج کے لیے تیار رہے۔ایرانی صدر اس سے قبل بھی واضح کر چکے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ ایسی بات چیت ممکن نہیں جس میں دھمکیوں کا لہجہ ہو۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ "امریکہ جو کرنا چاہے کرے، ہم دباؤ تلے مذاکرات قبول نہیں کریں گے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button