پاکستان
جسٹس منصور علی شاہ کل قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

لاہور:سپریم کورٹ کے سئنیر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کل قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
جسٹس عائشہ اے ملک جسٹس سید منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گی، حلف برداری کی پروقار تقریب کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دوپہر تین بجے ہوگی۔جسٹس روزی خان بڑیچ قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان کا حلف آج اٹھائیں گے
دوسری طرف بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے۔حلف برداری کی تقریب آج دوپہر دو بجے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیں گے، تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، سینئر ججز اور وکلاء شرکت کریں گے۔