پاکستان
بلوچستان میں بھی ہندوستان کے فسادیوں کو عبرتناک شکست دیں گے: احسن اقبال

شکر گڑھ:وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان میں بھی ہندوستان کے فسادیوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال منظور پورہ میں شہید ایف سی اہلکار معظم کے گھر گئے، شہید کی والدہ سے تعزیت کا اظہار کیا، شہید کی والدہ نے کہا کہ مجھے بیٹے کی شہادت پر ناز ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ قوم کو اپنے شہیدوں پر ناز ہے، جن ماؤں کا یہ جذبہ ہو اس قوم کو کون شکست دے سکتا ہے، آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی طرح ہندوستانی فتنوں کو بھی شکست فاش ہوگی، پوری قوم شہداء اور انکے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔