لیہ
ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے میونسپل کمیٹی کو شہر بھر کا سروے کرنے اور بارش کے پانی کے نکاس کا ٹاسک سونپ دیا

لیہ: تمام وارڈز کا سروے کیا جائے اور گلی محلوں میں کھڑے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کی جائے۔
اس سلسلہ میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کمیٹیوں کو بھی نکاسی آب کے احکامات جاری کر دئے ہیں ۔ میونسپل کمیٹی کی جانب سے عیدگاہ محلہ، وارڈ نمبر 2، محلہ گجرانوالہ، ٹبی کربلا اور اندرون شہر کا سروے جاری ۔ ضلعی انتظامیہ کے احکامات پرمیونسپل کمیٹی عملہ نکاسی آب کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا کام بھی کر رہے ہیں