
وہاڑی پولیس بھرتی دوڑ میں اپنے منفرد سٹائل سے پاپولر ہونے والا علی عزیر ریجنل ریویو میں بھی کامیاب نہ ہوسکا۔
پولیس بھرتی دوڑ کے دوران اپنے انتہائی منفرد سٹائل سے شہرت پانے والا علی عزیر قد کے معمولی فرق سے کامیاب نہ ہو سکا تو ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی طرف سے گزشتہ روز آر پی او کو اسکی ریویو فائل کی گئی تھی۔ آج اسکی ریویو بھی ملتان ریجن سے ریجیکٹ ہوگئی جس کی وجہ سے علی عزیر پولیس میں بھرتی ہونے سے رہ گیا۔ دوسری طرف سماجی حلقوں اور مختلف مکتب فکر کے نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کبڈی کے کھیل میں ملک کا نام روشن کرنے کا جذبہ رکھنے والے علی عزیر کو کھیل کے کوٹے سے بھرتی کرکے ملک و قوم کی خدمت کرنے کا موقع دیا جانا چائیے
ہاڑی پولیس بھرتی دوڑ میں دبنگ انداز میں بھاگنے اور قلابازیاں لگا کر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا دوران سروس وفات پانے والا ظہور حسین اے ایس آئی کا بیٹا نکلا یاد رہے ظہور حسین اے ایس آئی دوران سروس وفات پاگئے تھے نوجوان فرسٹ ائیر کا طالب علم ہے اور نوجوان کا نام علی عزیر 144/ای بی کا رہائشی ہے نوجوان کی قوم سیال ہے اور فرسٹ ائیر کا طالب علم ہے اور علاقے میں اچھی شہرت کا حامل ہے اور کبڈی پلیئر ہے