شوبز
گوہر رشید اور کبریٰ خان کی مایوں کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

لاہور: پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار مرزا گوہر رشید کی مایوں کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ یہ جوڑا حال ہی میں مکہ مکرمہ میں نکاح کے بندھن میں بندھ چکا تھا، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں۔اب کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں، جو اداکار گوہر رشید کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئیں۔ ان تصاویر میں کبریٰ خان نے روایتی پیلے رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے، جو کہ مایوں کی تقریب کے لیے ایک روایتی انتخاب تھا۔ مایوں کی اس تقریب میں انڈسٹری کے مختلف ستاروں نے شرکت کی، اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔