بین الاقوامی

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح بھارتی ٹیم پر ڈالرز کی بارشچیمپئنز ٹرافی کی فاتح بھارتی ٹیم پر ڈالرز کی بارش

دبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر نہ صرف چمکتی ہوئی ٹرافی پر تیسری بار قبضہ جمایا، بلکہ کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی اپنے نام کرلی۔ اتوار کو بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ بھارت نے یہ ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے فتح حاصل کی۔

فائنل جیتنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے نہ صرف میڈل اور چمکتی ہوئی ٹرافی اٹھائی، بلکہ انہوں نے ایونٹ کی انعامی رقم بھی اپنے نام کی۔ آئی سی سی نے ٹورنامنٹ سے قبل 14 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔ آئی سی سی کے مطابق، بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز (62 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) انعامی رقم ملی ہے۔ دوسری جانب، رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ کے حصے میں 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز (31 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) آئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس مرتبہ آئی سی سی کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 53 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ یہ کامیابی بھارتی ٹیم کی محنت، یکجہتی اور شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button