بین الاقوامیپاکستان
صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، بھارتی حملوں پر افواج کی جرات کو سلام

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی جس میں بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں اور پاکستان کی فیصلہ کن جوابی کارروائی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے صدر کو "آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔صدر زرداری نے کہا کہ مسلح افواج نے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ "بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا تحمل سے سامنا کیا، لیکن جب حد پار ہوئی تو جواب بھی تاریخ ساز دیا گیا۔”انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے، اور ہر شہری افواجِ پاکستان کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔




