صحت
چیمپئنز ٹرافی : افغانستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا آٹھواں میچ لاہور میں افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔جس دوران افغانستان کے کپتان حشمت اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں کپتان حشمت اللہ کا کہنا تھا کہ دوسری اننگزمیں پچ سلو ہوجاتی ہے جس سے ہمارےاسپنرز کو مددملےگی۔دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، اچھا کھیل کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ۔انگلش ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ،برائیڈن کارس کی جگہ جیمی اورٹن کو شامل کیا گیا ہے۔