لیہ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کی زیر صدارت رمضان سہولت بازار کے انتظامات بارے اجلاس
اجلاس میں ڈی او انڈسٹری عاشق حسین،ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرطارق گدارہ بھی موجود تھے
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پررمضان سہولت بازار سٹالزپر چکن نوٹیفائیڈ ریٹ سے 20روپے کلوکم نرخ پر دستیاب ہوگا۔ عوام کو فروٹ اور سبزیاں ہول سیل ریٹ پرفراہم کی جائیں گی۔رمضان سہولت بازار /سٹالز پر چینی حکومتی ریٹ پر 130فی کلو دستیاب ہوگی۔رمضان سہولت بازار میں معیاری اشیاءکی فراہمی اور سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطہ کاری کے ذریعے خدمات انجام دیں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیراحمدڈوگر نے رمضان سہولت بازار کے انتظاما ت اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈی او انڈسٹری عاشق حسین ،ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرطارق گدارہ ،ای اے ڈی اے راشدابرہیم،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیدعمران شہزاد،صدرانجمن تاجران اظہرہانس،چیئرمین انجمن تاجران حاجی تنویراحمدخان،مہرمجاہد،پولٹری ایسویسی ایشن کے نمائندگان موجودتھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیراحمدڈوگر نے کہا کہ تحصیل کروڑ اور چوبارہ میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرنگرانی رمضان بازار کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے نیک ایام میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرطریقہ سے خدمات انجام دی جائیں