موسم

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پی ٹی وی کے نام

راولپنڈی:پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں سٹیٹ بینک کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرایا، شامل حسین نے نصف سنچری سکور کی۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پنک بال نائٹ فائنل میں پی ٹی وی کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔شامل حسین جو گزشتہ روز 44 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے 7 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شامل حسین اس ٹورنامنٹ میں ایک ڈبل سنچری، ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے، وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں واپڈا کے ایاز تصور کے بعد دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی ٹی وی کے محمد شہزاد اور وقار حسین سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button