بین الاقوامی

اقوام متحدہ کا غزہ میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے غزہ میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ایندھن اور انسانی امداد سمیت کچھ بھی داخل نہیں ہونے دے رہا۔اس کے علاوہ نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل روکنا عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا۔

دوسری جانب یمن کے حوثیوں نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ ختم نہ کیا تو بحیرہ احمر میں حملے دوربارہ شروع کردیں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے امداد کے بعد غزہ کی بجلی بھی منقطع کر دی تھی اور حماس نے اسرائیلی اقدام کو ناقابل قبول بلیک میلنگ قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button