لیہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمدڈوگرنے رمضان سہولت بازار کا معائنہ کیا

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان ،صدرانجمن تاجران اظہر ہانس،چیئرمین انجمن تاجران حاجی تنویراحمدخان ہمراہ تھے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمدڈوگرنے اس موقع پر سبزی،پھل ،آٹا،گوشت ودیگر سٹالزکا معائنہ کیااوراشیاءخوردنوش کی کوالٹی کو چیک کیا۔انہوں نے کہاکہ صارفین کوہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے دیانتدار سے فرائض انجام دیے جائیں اورمعیاری اشیاء کی ارزاں نرخوں پر ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان سہولت بازار میں دی گئی سبسڈی سے صارفین کومستفید کرناہماری اولین ذمہ داری ہے اوراس میں کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی نہ کی جائے۔