نظام شمسی کے 7 سیارے ایک قطار میں آنے کیلئے تیار

اگلے ہفتے آسمان پر ایک نایاب اور شاندار نظارہ دیکھنے کو ملے گا جو 2040 تک دوبارہ نہیں دیکھنے کو ملے گا۔
28 فروری کو، نظام شمسی کے 7 سیارے عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون آسمان پر ایک لائن میں نظر آئیں گے، اور یہ منظر زمین کے علاوہ تمام سیاروں کا ایک نایاب پریڈ ہوگا۔اس سے پہلے جنوری میں 6 سیاروں کا پریڈ آسمان پر دکھا تھا، مگر فروری کا یہ اختتام زیادہ شاندار ہوگا۔ جیسا کہ سب کو معلوم ہے، تمام سیارے سورج کے گرد مدار میں گھومتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ آسمان پر ایک قطار میں دکھائی دیتے ہیں۔ 28 فروری کو سورج غروب ہونے کے 45 منٹ بعد، آسمان پر زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس اتنے روشن ہوں گے کہ ان کو بغیر دوربین کے بھی دیکھا جا سکے گا، تاہم عطارد، زحل اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی سکوپ کی ضرورت ہوگی۔28 فروری کو سوج غروب ہونے کے 45 منٹ بعد آسمان کو دیکھنے پر زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس اتنے جگمگاتے نظر آئیں گے کہ انہیں بغیر دوربین کے دیکھنا ممکن ہوگا، مگر عطارد، زحل اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔وینس افق پر مغرب میں جگمگاتا نظرآئے گا جبکہ مریخ جنوب میں ہوگا، مشتری کے لیے نظروں کو جنوب مغرب کی جانب لے جانا ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد اسے دریافت کرنا آسان ہوگا۔