بین الاقوامیپاکستان
پاکستان کی خودمختاری کو خطرہ ہوا تو چین اس کا دفاع کرے گا، وکٹر گاؤ

سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے صدر وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو خطرہ ہوا تو چین اس کا دفاع کرے گا۔
چینی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں چینی پروفیسر نے دنیا کو بتا دیا کہ پاک چین تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔وکٹر گاؤ نے پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو رہا ہے، وہ عالمی سطح پر باعثِ تشویش ہے اور فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔چینی پروفیسر نے کہا کہ دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، فوری طور پر جنگ بندی کریں اور کسی بھی قسم کے مزید تصادم سے گریز کریں تاکہ خطے میں امن قائم رکھا جا سکے۔