پاکستان
لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ میں ملوث 2 ٹریول ایجنٹس گرفتار

لاہور: ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ میں ملوث دو غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان طلعت رضوان اور خرم منیر نے شہریوں کو ساؤتھ کوریا اور کینیڈا بھیجنے کا جھانسہ دیکر 46 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔ ملزمان نے یہ رقم شہریوں سے ویزا فراڈ کے ذریعے حاصل کی تھی، لیکن وہ بیرون ملک بھیجنے میں ناکام رہے اور بعد میں روپوش ہو گئے تھے۔
حکام کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹر لاہور زون کی ہدایت پر کی گئی۔ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔