شوبز

معروف اداکار سعد قریشی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور فالوورز کو خوشخبری سنائی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بیٹی کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے، سعد قریشی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کی ننھی پری نے ان کے ہاتھ کی ایک انگلی پکڑی ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر بیٹی کی پیدائش کے اعلان کے بعد اداکار اور اہل خانہ کے لیے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس تصویر کے ساتھ انہوں نے خوبصورت کیپشن بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کو اس دنیا میں خوش آمدید کہا ہے، اداکار نے لکھا ہے کہ اس دنیا میں خوش آمدید میری ننھی شہزادی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button