14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز 2026 کے شیڈول کا اعلان

لاہور میں ساؤتھ ایشین اولمپک ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں ساؤتھ ایشین گیمز کے تاریخوں کی منظوری دی گئی۔14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز اگلے سال 23 جنوری سے 31 جنوری تک پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور گیمز کے مقابلے لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔اجلاس میں ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا کی پیرس اولمپکس میں میڈلز کا ذکر ہوا۔ شرکا کا کہناتھا کہ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا نے جنوبی ایشیا کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، برصغیر کے یوتھ کو متاثر کیا بلکہ کھیلوں کو امن کا ذریعہ بھی ثابت کیا۔دوسری جانب سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا کہنا ہے کہ 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے ہم تیار ہیں، ساؤتھ ایشین گیمز خطے میں سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہیں، ڈی جی خضرافضال کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اس وقت کئی انٹرنیشنل ایونٹ کا انعقاد ہو رہا ہے۔