چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقا کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ،20 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف انگلینڈ کی پہلی وکٹ 9رنز پر گرگئی۔
انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ایونٹ کا 11واں میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے جس دوران انگلینڈ کے کپتان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر انھیں پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے میچ کا آغاز میں انگلش اوپنر فل سالٹ 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد جیمی اسمتھ بھی صفر پر جنوبی افریقی بولر جینسن کی گیند کا شکار ہوئے۔
یاد رہے کہ جمعہ کو بارش کی وجہ سے افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ منسوخ ہو گیا تھا جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی لیکن افغان ٹیم کیلئے راستہ انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔گر آج انگلینڈ جو کہ پہلے ہی ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگیا وہ جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے ہرائے تو افغانستان کی سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہوسکتی ہے۔