پاکستان
پنجاب میں دھان کی پنیری اور فصل کی اگیتی کاشت پر پابندی عائد

محکمہ زراعت پنجاب کے تحت دھان کی پنیری اور فصل کی اگیتی کاشت پر پابندی عائد کردی۔ 20 مئی سے قبل کاشتہ دھان کی پنیری وفصل تلف کردی جائے گی۔
ترجان محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ 20 مئی سے قبل کاشت کی گئی دھان کی پنیری کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی۔ خشک سالی اور پانی کی قلت کی صورت حال کے پیش نظر 20 مئی سے قبل دھان کی پنیری اور فصل کاشت کرنے کی ممانعت ہوگی۔
حکام کے مطابق 20 مئی سے قبل دھان کی پنیری و فصل کی کاشت پنجاب ایگریکلچرل پیسٹس آرڈیننس 1959 کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجان کے مطابق گزشتہ سال دھان کی اگیتی کاشتہ فصل موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہوئی ۔ گزشتہ سال دھان کی اگیتی کاشتہ فصل سے کاشتکاروں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا تھا ۔ دھان کے کاشتکار محکمہ زراعت کے سفارش کردہ وقت کاشت کے مطابق پنیری اور فصل کاشت کریں۔