پاکستان

جہاں کنوینر بے بس ہو، پارٹی کسی اور کے نرغے میں ہو، وہ ہمیں کیا بھاؤ بتائیں گے، سعید غنی

پیپلزپارٹی کے رہنما ووزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور اگر مزید سیکیورٹی کی ضرورت ہوئی تو مہیا کر دی جائے گی۔
کراچی میں پیپلزپارٹی کے رہنما ووزیر بلدیات سندھ سعید غنی نےمیڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جہاں کنوینر بے بس ہو، پارٹی کسی اور کے نرغے میں ہو، وہ ہمیں کیا بھاؤ بتائیں گے ایم کیو ایم اس وقت مشکلات کا شکار ہے اور جماعت اسلامی کی طرز پر سیاست کرنے لگی ہے۔سعید غنی نے ایم کیو ایم کو ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے پیسے ملنے والے ہیں، ایم کیو ایم اس پر سیاست نہ کرے۔پیپلزپارٹی کے رہنما ووزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کہ گورنر سندھ کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور اگر مزید سیکیورٹی کی ضرورت ہوئی تو مہیا کر دی جائے گی، دھمکی تو کسی کو بھی آسکتی ہے، اس کا مکمل سدباب ممکن نہیں ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، خاص طور پر کراچی کے بلدیاتی امور اور گورنر سندھ کی سیکیورٹی کے معاملے پر دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔

saeed ghani

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button