پاکستان

سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے آن لائن کیمرے لگانے کا فیصلہ

جعلی داخلوں اور اساتذہ کی حاضری کیلئے مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

فیک انرولمنٹ اور اساتذہ کی حاضری کیلئے مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں میں خصوصی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے، کیمروں کے ذریعے طلبہ اور اساتذہ کے چہروں کی شناخت کی جائے گی، کیمروں کو سکول کے داخلی راستے پر لگایا جائے گا۔کیمروں کے ذریعے سے روزانہ کی رپورٹ محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوائی جائے گی، لاہور سے باہر سکولوں میں اساتذہ اپنی جگہ نجی افراد کو ڈیوٹی پر مامور کرکے غائب ہو رہے تھے۔گورنمنٹ پائلٹ سکول وحدت روڈ سے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا، سکولوں میں خصوصی طور پر نیٹ سروس بھی دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button