پاکستان

وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

لاہور:  وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فری سولر پینل سکیم کا آغاز کرتے ہوئے عوام کو سستی اور ماحول دوست توانائی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اس سکیم کے تحت، حکومت کا مقصد لوگوں کو مہنگی بجلی سے بچا کر انہیں سستی توانائی کے ذرائع فراہم کرنا ہے۔مریم نواز نے خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے کامیاب ہونے والوں کو مبارک باد دی اور اس اسکیم کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بجلی کے بوجھ سے نجات دلانا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیرِاعلیٰ نے مزید کہا کہ اس سکیم میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور سولر پینلز کی تنصیب کے عمل کو تیز رفتار اور موثر طریقے سے مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو فوری فائدہ پہنچ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button