وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد

تجاوزات کے خلاف میونسپل کمیٹی چوک اعظم کا عملہ اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نیازی کی سربراہی میں متحرک
میونسپل کمیٹی چوک اعظم کی حدود میں غیر قانونی تھڑوں کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرتجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔وزیراعلی کی ہدایت پرمحلوں میں غیر قانونی تجاوزات اور تھڑوں کو ختم کیاجارہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرحارث حمیدخان نے چوک اعظم میں تجاوزات کے خاتمے کے عمل کی نگرانی کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے مہم کے تحت تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایاجارہا ہے انہوں نے کہاکہ سڑکات و گلیوں کو کشادہ کرنے کے لیے آپریشن کیا گیاہے جس میں تھڑوں کو مکمل طور پر مسمار کر دیاگیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنرحارث حمیدخان نے کہا تمام دوکاندار خود ہی تجاوزات ختم کریں بصورت دیگرمیونسپل کمیٹی آپریشن کرکے تجاوزات ختم کردے گی