تجارت
پاکستان اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں آنے کے بعد پھر مندی کا شکار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 488 پوائنٹس اضافے کے بعد مندی کا شکار ہوگئی، ہنڈریڈ انڈیکس 225 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 762 پوائنٹس پر آگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچنج مسلسل دوسرے روز فروخت کے دباؤ میں ہے، مارکیٹ 488 پوائنٹس اضافے کے بعد مندی کا شکار ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 225 پوائنٹس گر گیا اور ایک لاکھ 11 ہزار 762 پوائنٹس پر آگیا۔پی ایس ایکس میں ایک موقع پر 488 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انڈیکس میں ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ مہنگائی کی سطح 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے اور آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کیلئے مذاکرات کی خبروں کے ابتدائی سیشن پر مثبت اثرات پڑے تھے۔اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ آج مارکیٹ میں شارٹ ٹرم ریکوری آسکتی ہے، لسٹڈ کمپنیز کے اچھے مالی نتائج مارکیٹ کو اوپر لے جاسکتے ہیں۔ تکنیکی ماہریننے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے ساتھ مستحکم ہورہی ہے۔