کھیل

دورہ نیوزی لینڈ : قومی ٹیم کا اعلان آج، بڑی تبدیلیوں کا امکان

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا، جس میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ٹی 20 سکواڈ سے محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی چھٹی ہونے کا امکان ظاہر ہے۔ذرائع کے مطابق، ٹی 20 ٹیم کی قیادت شاداب خان کو سونپے جانے کی توقع ہے، جبکہ محمد رضوان کو ون ڈے سکواڈ کا کپتان برقرار رکھا جائے گا۔ مزید برآں، عاقب جاوید کو بطور ہیڈ کوچ برقرار رکھا جائے گا، اور محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، جو 16 مارچ سے شروع ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button