لیہ

لیہ کے ڈبل شاہ عبدالحئ کے گرد نیب شکنجہ کسنے کو تیار

لیہ پولیس کے قومی احتساب بیورو اور ڈی جی نیب ملتان کے نام لکھے خط کے بعد بیسیوں متاثرین کا براہ راست نیب سے رجوع

درخواستوں کی تعداد 123 تک جا پہنچی، فراڈ کی مالیت 40 کروڑ، سو سے زائد درخواستوں کی بنیاد پر کیس کی منظوری متوقع، فراڈ کر نیوالوں میں عبدالحئی کے والد سمیت اہم فرنٹ مینوں، کمپنیوں کے ذمہ داران کے بھی ملوث ہونے پر سبھی کیخلاف کاروائی کی سفارش

SECP نے بھی سمٹ ٹریڈ کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا، انویسٹمنٹ لینا فراڈ قرار دیا عبدائی اب بھی سابقہ رقم ڈوب جانے کا ڈراوا د یکرنی انویسٹمنٹ لینے میں مصروف ، روپوشی کا سہارا، بیرون ملک جانیکی خبریں بے بنیاد، پاکستان میں موجودگی ، اپنوں سے ملاقاتیں

تفصیلات کے مطابق لیہ میں آن لائن بزنس کی آڑ میں اربوں روپے کا فراڈ کر نیوالے ڈیل شاہ عبدائی کے گرد نیب کی جانب سے قانونی کاروائی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ، لیہ پولیس کی جانب سے قومی احتساب بیورو اور ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان کو بڑے پیمانے پر ہونیوالے فراڈ اور بڑے پیمانے پر عوام کے متاثر ہونے کی بنیاد پر کاروائی کیلئے بھجوائی گئی سفارش کو ادارہ نیب نے پذیرائی بخشی ہے، ابتدائی سماعتوں کے دوران مزید متاثرین کی جانب سے بھی ادارہ نیب سے رجوع کیا گیا ہے ، نیب قوانین کے تحت سو سے زائد متاثرین کے سامنے آنے یا پچاس کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ پر ادارہ حرکت میں آتا ہے

معلومات کے مطابق ادارہ نیب کے پاس عبدالحئی کے متاثرین کی جانب سے گزاری گئی درخواستوں کی تعداد 123 تک جا پہنچی ہے جو کہ نیب کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، ذرائع کے مطابق گزاری گئی درخواستوں کی مالیت گو کہ چالیس کروڑ کے لگ بھگ ہے تاہم سو سے زائد درخواستوں کے ہونے کے قانون کی تکمیل پر کیس کے ادارہ نیب کے بورڈ سے منظوری کی توقع کی جارہی ہے، مزید متاثرین کی جانب سے بھی درخواستیں گزارنے کا سلسلہ جاری ہے

لیہ پولیس کی جانب سے نیب حکام کے نام لکھے گئے خط میں عبد الحی ولد منظور حسین قوم تو نگر بستی تو نگر موضع سمر انشیب تحصیل و ضلع لیہ کے علاوہ ان کے والد منظور حسین تو نگر ، جنید منظور تو نگر ، بلال حسین کنجال سجاد حسین کنجال، رئیس کلاسرا ساکن بستی شاہ حبیب، شمر تو نگر کو بھی فراڈ کا مرتکب قرار دیا گیا ہے جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر سمٹ AH ایکسپرٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سمٹ4X ٹریڈ کمپنیوں کے توسط سے فراڈ کیا جانا تحریر ہے جس کے ذمہ داران کو بھی نیب کی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں ڈبل شاہ عبدالئی کے متعد د فرنٹ مینوں کے نام شامل ہیں

ایس ای سی پی کی جانب سے پہلے ہی سمٹ AH ایکسپرٹ اور سمٹ 4X ٹریڈ کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے فراڈ قرار دیا جا چکا ہے جبکہ عوام کے نام مشتہر کیے گئے الرٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنیاں رقم انویسٹمنٹ کی صورت لینے کی مجاز نہ ہیں ، ذرائع کے مطابق عبد الحئی تو نگر کی جانب سے تا حال بھی فراڈ کے سلسلے کو مبینہ طور پر جاری رکھا گیا ہے اور لوگوں سے ابھی بھی سابقہ رقوم کی واپسی یقینی بنانے ، عدم ادائیگی پر رقم ڈوب جانے کا ڈر اوا دیکر انویسٹمنٹ حاصل کی جارہی ہے، واضح رہے کہ عبدالحئی فراڈ کے بے نقاب ہونے کے بعد سے تا حال روپوش ہے، اس کے بیرون ملک جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، اس کی پاکستان خصوصا پنجاب میں موجودگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ، اہلخانہ کے رابطوں اور ملاقاتوں کی بھی تصدیق ہوئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button