پاکستان

ملاوٹی خوراک کی روک تھام کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی پاکپتن میں ملک شاپس اور گرائنڈنگ یونٹ کی انسپکشن، 180 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، 30 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں ضبط۔، گرائنڈنگ یونٹ کے مالک کیخلاف مقدمہ درج، اصلاح تک پروڈکشن بند، ملک پوائنٹس کو 14 ہزار روپے کے جرمانے عائد۔۔۔
ملاوٹی خوراک کی روک تھام کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے 147 ای بی رحمان ٹاؤن میں گرائنڈنگ یونٹ پر کارروائی کی۔ ٹیسٹ کے دوران مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر گرائنڈنگ یونٹ کی پروڈکشن بند جبکہ مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائے جانے پر نگینہ چوک اور الحمرا چوک پر 2 ملک پوائنٹس کو بھاری جرمانے کیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں خصوصی طور ڈیری مصنوعات اور مصالحہ جات کو چیک کیا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک خالص خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button