لیہ

حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اشیاء خوردونوش کی کنٹرولڈ نرخوں پر فراہمی کے لئے اقدامات جاری

ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے نظام کی مانیٹرنگ ، پرائس لسٹوں کے اجراء اور اشیاء کی کوالٹی کی پڑتال کی جا رہی ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے مارکیٹ میں پرائس لسٹوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن نور محمد نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور سبزیوں، پھلوں کی نیلامی کے عمل اور قیمتوں کے تعین کا جائزہ لیا۔ اسی طرح نائب تحصیلدار لیہ محمد اویس نے کوٹ سلطان میں مارکیٹ کا معائنہ کیا اور خصوصاً چکن کی ریٹ لسٹ کے مطابق قیمتوں کی پڑتال کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button