پاکستان

علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور :انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

پانچ اکتوبر ، جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں کیلئے درخواستوں پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی۔علیمہ اور عظمیٰ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔عدالت نے 30 مئی تک عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

علیمہ خان کی باہر جانے کی درخواست خارج

ادھر انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنی اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج کردی، درخواست پر محفوظ فیصلہ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سنایا۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے درخواست کی مخالفت میں دلائل دیے، علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکلاء فیصل ملک اور علی بخاری نے دلائل دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button