
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گرین شرٹس کی کارکردگی پر منفی تبصرہ کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر پر جوابی وار کیا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران گواسکر نے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے کہا تھا کہ میرے خیال میں ہندوستان کی بی ٹیم بھی پاکستان کو سخت چیلنج دے گی، پاکستان کی موجودہ ٹیم کے لیے بھارتی بی ٹیم کو بھی ہرانا بہت مشکل ہوگا۔گواسکر کے یہ الفاظ انضمام الحق کو کچھ خاص پسند نہ آئے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ گواسکر صاحب کو اعدادوشمار دیکھنے چاہئیں، وہ ایک سینئر ہیں، ہم ان کی عزت کرتے ہیں لیکن جب کسی کے ملک کے بارے میں بات کی جائے تو خیال رکھنا چاہیے۔
گواسکر بھارت کیخلاف بولنے والے سابق انگلش کپتانوں پر برس پڑے، تنخواہوں کیلئے انحصار ہونیکا طعنہ بھی دیدیا.تنقید کا نشانہ بنانے پر روہت شرما نے سنیل گواسکر کیخلاف شکایت درج کرا دی.انہوں نے کہا آپ کی ٹیم اچھی کھیلی ہے، آپ کو اپنی ٹیم کی تعریف کرنے کا حق ہے لیکن کسی اور ٹیم کے بارے میں اس طرح کا کہنا درست نہیں ہے۔ براہ کرم اپنے الفاظ کا چناؤ محتاط انداز میں کریں، میں یہ بات سختی سے کہہ رہا ہوں۔
اس کے علاوہ انضمام نے بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی بیٹرز سے متعلق بات کی اور کہا کہ محمد رضوان نے اپنی اننگز کی پہلی گیند پر چوکا لگایا اور مجھے لگا کہ ہم کچھ مختلف کرنے کے لیے میدان میں اترے ہیں، تاہم،بلے بازوں نے جلد ہی اسٹرائیک روٹیٹ کرنے کے بجائے ڈلیوری کو روکنا شروع کر دیا۔ سابق کپتان نے کہا بھارتی اسپنرز نے اپنے اوورز تیزی سے مکمل کیے اور حیران کن بات یہ تھی کہ پاکستان کے بلے بازوں نے کوئی عجلت نہیں دکھائی۔