فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے لیہ پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد اقبال کی برسی کے موقع پر لیہ پولیس کا خراج عقیدت

لیہ:فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے لیہ پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد اقبال کی برسی کے موقع پر لیہ پولیس کا خراج عقیدت،ڈی ایس پی کروڑ عبد الرزاق کی قیادت میں پولیس لائن سے پولیس کا چاک و چوبند دستہ محمد اقبال کی آخری آرام گاہ پر پہنچا اور شہید کو سلامی پیش کی
قبر پر پھول چڑھائے اور شہید کے بلند درجات کیلئے دعا مانگی،ڈی ایس پی کروڑ نے شہید کیبھائی اور اہل خانہ سے ملاقات کی،ان کی خیریت دریافت کی اور شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،کانسٹیبل محمد اقبال (شہید(مورخہ 11-10-1990کو محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے۔آپ تھانہ چوبار ہ میں تعینات تھے۔
ایس ایچ او چوبارہ کی قیادت میں کار ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے گئے۔ملزمان کے ساتھ زبر دست فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائر لگنے سے آپ شدید زخمی ہوئے گئے۔مورخہ 03-03-1998کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آپ خالق حقیقی سے جا ملے۔