کالم
مردان میں آبپاشی کے نالے پر تنازع، فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

مردان میں آبپاشی کے نالے پر ہونے والے تنازع پر دو گرہوں میں فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں دو گروپوں کے درمیان آبپاشی کے نالے کے تنازع پر جھگڑا ہوا اور فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی ایس پی ارشاد خان کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں تین بھائی بھی شامل ہیں جبکہ فائرنگ سے دو راہگیر بچوں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہو گئے۔