شوبز

مصنوعی ذہانت کا نیا شکار: ودیا بالن کی جعلی ویڈیو پر اداکارہ کا سخت ردعمل

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تخلیق کی گئی جعلی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار بن گئیں، جس پر انہوں نے اپنے مداحوں کو خبردار کردیا۔

ودیا بالن نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ایک جعلی ویڈیو واٹس ایپ پر گردش کر رہی ہے، جس میں دکھایا جا رہا ہے کہ وہ کوئی پیغام دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے وضاحت کی کہ یہ ویڈیو مکمل طور پر جھوٹی ہے اور اس میں کہی گئی باتوں کو ان سے منسوب نہ کیا جائے۔ودیا بالن نے اپنے مداحوں پر زور دیا کہ وہ اس قسم کی ویڈیوز کے حوالے سے محتاط رہیں اور کسی بھی شیئر کیے گئے مواد کی تصدیق ضرور کریں۔واضح رہے کہ اس ویڈیو میں ودیا بالن کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے، "میں ہوں آپ سب کی فیورٹ ودیا بالن”، تاہم یہ ویڈیو درحقیقت ڈیپ فیک ہے۔ بھارتی اداکارہ پرینیتا نے بھی اس ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس پر ’اسکیم الرٹ‘ کا نشان لگایا اور مداحوں کو متنبہ کیا کہ ویڈیو میں اداکارہ کے ہونٹوں کی غیر فطری حرکت واضح طور پر مصنوعی نظر آ رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے جھوٹی ویڈیوز بنانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس سے مشہور شخصیات سمیت عام افراد بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button