بین الاقوامی
ٹرمپ نے کرپٹوکرنسی ریزروز کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹوکرنسی ریزروز کے ایگزیکٹو آرڈرپر بھی دستخط کردیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرپٹو کرنسی انڈسٹری کے قائدین نے صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اس دوران بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی کے اثاثے جمع کرنے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹوکرنسی ریزروز کے ایگزیکٹوآڈرپر بھی دستخط کردیے ہیں۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ کرپٹو ذخائر جمع کرنے کیلئے ٹیکس دہندگان پربوجھ نہیں ڈالا جائے گا، امریکا آج سے یہ اصول اپنائے گا کہ اپنا بٹ کوائن کبھی نہ بیچو۔علاوہ ازیں ٹرمپ نے فیفا کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کا ایگزیکٹوآرڈر بھی جاری کردیا، اس موقع پر فیفا ورلڈکپ 2026 کی ٹرافی کی وائٹ ہاؤس میں رونمائی بھی کی گئی۔